Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانوی وزیر داخلہ کو فلسطینی ریلی پر طاقت کا استعمال مہنگا پڑ گیا

برطانیہ کی بھارتی نژاد خاتون وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو فلسطین کی ریلی پر طاقت کے استعمال کا بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق متنازع وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو فلسطین کی ریلی کے خلاف بیان دینے کے بعد ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق لندن میں ہونے والے فلسطین مارچ میں وزیر داخلہ نے پولیس پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے مظاہرین کے ساتھ نرمی برتی تھی، ان کے اس بیان پر حکمران جماعت کے ارکان کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک کے لیے وزیر داخلہ کو برطرف کرنا انتہائی مشکل فیصلہ تھا، کیونکہ سویلا بریورمین بھی رشی سوناک کی طرح بھارتی نژاد ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ کی برطرفی کا فیصلہ کابینہ کے لیے حیران کن ضرور تھا لیکن ارکان کو اندازہ تھا کہ سویلا بریورمین کے مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ ضرور ہو گا۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے فلسطین ریلی کے شرکاء پر طاقت کا استعمال نہ کرنے پر محکمہ پولیس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اور انہوں نے غزہ میں اسرائیلی قتل و غارت کی بڑی وجہ فلسطینیوں کو قرار دیا تھا۔

وزیر داخلہ سویلا بریورمین کی برطرفی کے بعد ان کی جگہ سیکریٹری خارجہ جیمز کلیورلی کو وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں