Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،انوار الحق

نگران وزیراعظم انوار الحق نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے  نعمان مصطفیٰ کی سر براہی میں اوورسیز پاکستانیز کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں نگران وزیراعظم انوار الحق نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ملکی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کا کلیدی کردار ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ترسیلات زر کی قانونی اور محفوظ  ذریعے سے منتقلی ملکی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے۔

انوار الحق نے اوور سیز پاکستانیوں کو اپنی رقوم  روشن ڈیجیٹل پاکستان اکاؤنٹ کے ذریعے منتقل کرنے کی ترغیب دی اور کہا کہ روشن ڈیجیٹل پاکستان اکاؤنٹ رقوم کی منتقلی کا محفوظ ذریعہ ہے جس کے استعمال سے ملکی معیشت کی بہتری میں کردار ادا کیا جا سکتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اوورسیز پاکستانیز کی سرمایہ کاری اور ان کی جائیداد وں کی حفاظت حکومتی ذمہ داری ہے اس سلسلے میں کوئی کو تاہی کی گنجائش نہیں۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، حکومت انہیں ہر ممکن مدد اور سہولت فراہم کرے گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version