Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہسپانوی وزیراعظم کا اسرائیل سے غزہ میں اندھا دھند قتل عام بند کرنے کا مطالبہ

 اسپین کے وزیر اعظم نے اسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے غزہ میں اندھا دھند قتل عام کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے بدھ کے روز اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں “فلسطینیوں کے اندھا دھند قتل عام” کو بند کرے، انہوں نے ایک ماہ قبل حماس کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشلسٹ وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اکتوبر میں حماس کی طرف سے کیے گئے “دہشت گرد حملے کے جواب میں اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے وعدہ کیا کہ ان کی نئی حکومت فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لئے یورپ اور اسپین میں کام کرے گی۔

اسرائیل نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کے بعد غزہ پر حملے شروع کیے، جس میں 1200 افراد ہلاک اور 200 سے زائد یرغمال بنائے گئے تھے۔

حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اب تک 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں سے ساڑھے چار ہزار سے زائد بچے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں