Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طالبان پولیس کا کابل کی سڑکوں پر پیٹرولنگ کا منفرد انداز وائرل

طالبان کی پولیس نے کابل کی سڑک پر ٹریفک اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایک نئے منفرد انداز کو اپنایا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق طالبان کی پولیس کے اہلکار دارالحکومت کابل میں ٹریفک اور جرائم کے سدباب کے لیے رولر بلیڈ پر اسکیٹنگ کے ذریعے پیٹرولنگ کر رہے ہیں۔

ہاتھوں میں کلاشنکوف اور پاؤں میں رولر باندھے طالبان پولیس کے یہ اہلکار رولر بلیڈ کے ذریعے مرکزی شاہراہ پر پیٹرولنگ کر رہے ہیں جس کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے۔

افغان حکومت کی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق کابل میں پبلک سیکیوریٹی کے پولیس اہلکار شہر کی شاہراہوں پر رولر بلیڈ کے ذریعے ٹریفک کی روانی اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے اسکیٹنگ کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار نہایت مہارت کے ساتھ شاہراہ پر ٹریفک کے درمیان اسکیٹنگ کر رہے ہیں، یوں محسوس ہوتا ہے کہ کوئی پروفیشنل کھلاڑی اسکیٹنگ کر رہا ہے۔

طالبانے اگست 2021 میں امریکہ اور اتحادی فوجوں کے انخلاء کے بعد افغانستان کا نظم و نسق سنبھالا تھا تاہم عالمی سطح پر ان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version