Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیلی طیاروں کی غزہ میں مسجد پر بمباری، 50 نمازی شہید متعدد زخمی

اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے آج غزہ میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 50 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کی خبر کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے غزہ کے وسطی علاقے کی سبرا کی ایک مسجد میں اس وقت بمباری کی جب مسجد میں نمازی نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے۔

رپورٹس کے مطابق بمباری سے مسجد میں موجود 50 نمازی موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ درجنوں نمازی زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالات تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

صیہونی افواج کی 40 روز سے جاری وحشیانہ بمباری سے اب تک 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 4 ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں