Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسموگ: پنجاب کے 10 اضلاع میں 18نومبر کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے

اسموگ کی صورتحال کے باعث پنجاب کے 10 اضلاع میں 18نومبر کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

صوبے بھر میں اسموگ کی خطرناک صورت حال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے 10 اضلاع کے تعلیمی ادارے 18نومبر  کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اسکولز، کالجز ، یونیورسٹیز بند رہنےکا نوٹیفکیشن محکمہ صحت پنجاب نے جاری کیا، نوٹیفکیشن کا اطلاق لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کے 10 اضلاع میں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 18 نومبر کو لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارروال، حافظہ آباد، اور منڈی بہاؤالدین میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ مارکیٹیں، دکانیں، جم اور سینماء ہالز دوپہر 3 بجے کھلیں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version