احتساب عدالت نےآشیانہ اقبال ہاؤسنگ پروجیکٹ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم شہبازشریف اور احد خان چیمہ سمیت دیگرکو بری کر دیا۔
لاہورکی احتساب عدالت نے شہبازشریف اوراحد چیمہ سمیت دیگرکی بریت کی درخواستوں کو منظور کرلیا۔ احتساب عدالت کے جج علی ذولقرنین اعوان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے شریک ملزمان فواد حسن فواد، منیرضیاء اور امتیاز حیدر، شریک ملزمان بلال قدوائی، سجاد بھٹہ اور شاہد محمود کی بریت کی درخواست بھی منظورکرلی۔
احتساب عدالت نے شہباز شریف، احد چیمہ سمیت دیگر کو بری کر دیا
آشیانہ اقبال ہاؤسنگ پروجیکٹ ریفرنس میں فیصلہ سنادیا گیا
براہ راست دیکھیں:https://t.co/zszohYkvNF#BOLNews #ShehbazSharif pic.twitter.com/DxxQ31wwTQ— BOL Network (@BOLNETWORK) November 18, 2023
عدالت نے کہا شہباز شریف، احد خان چیمہ اوردیگر کیخلاف کرپشن کے الزامات ثابت نہیں ہو سکے، نیب نے تمام ملزمان کو پہلے ہی کلین چٹ دے دی تھی، سپریم کورٹ کا فیصلہ آشیانہ اقبال پرفیصلے سے نہیں روکتا، آشیانہ اقبال ریفرنس میں ملزمان نے نیب ترامیم سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔ آشیانہ کیس میں احتساب عدالت میں میرٹ پر سماعت ہوئی۔
نیب کے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان کیخلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے ملزمان کو بری کر دیا جائے۔
وکیل شہبازشریف امجد پرویزکا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے ریفرنس بنایا گیا۔ آشیانہ اقبال پروجیکٹ میں سرکاری خزانہ کو ایک پیسہ کا نقصان نہیں ہوا، کسی ملزم نے مالی فائدہ حاصل نہیں کیا۔
نعیم ضیاء پیرزادہ اور کامران کیانی پہلے ہی ریفرنس سے ڈسچارج ہو گئے تھے۔
وکلا کا کہنا تھا کہ دو ہزاراٹھارہ میں آشیانہ ریفرنس دائر ہوا اور پانچ سال بعد کچھ برآمد نہ ہوا، شہبازشریف اوراحمد چیمہ نے بوگس آشیانہ ریفرنس میں جیل کاٹی۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
