کینسر کی مریضہ ایک امریکی خاتون نے موت کی خواہش کے ذریعے لوگوں کے کروڑوں ڈالر کے میڈیکل بل ادا کر دیئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق نیویارک شہر سے تعلق رکھنے والی خاتون جو بیضہ دانی کے سرطان کی وجہ سے انتقال کر گئی تھی، لیکن انتقال سے قبل انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ ڈالی۔
امریکی خاتون 38 سالہ کیسی میک انٹائز نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا کہ جس وقت آپ یہ پڑھیں گے اس وقت تک شاید میں اس دنیا میں نہ رہوں۔
خاتون نے لکھا کہ ان کی خواہش ہے کہ دوسرے غریب مریضوں کے میڈیکل بل ادا ہوں۔
خاتون نے مزید کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں چوتھے درجے کے کینسر سے لڑتے ہوئے اعلیٰ معیار کی طبی دیکھ بھال تک رسائی حاصل ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ دوسروں کو بھی ایسی ہی طبی سہولیات میسر ہوں۔
رپورٹس کے مطابق میک انٹائر کے خاندان کو ان کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پوسٹ پر 17 ملین ڈٓالر کے عطیات جمع ہوئے۔
میک انٹائر کے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ یہ رقم کینسر میں مبتلا مریضوں کے میڈیکل بل کی مد میں ادا کریں گے۔
ہیلتھ ریسرچ کی غیر منافع بخش تنظیم کے ایف ایف کے اندازوں کے مطابق 100 ملین امریکی طبی قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















