Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت، 7 دن سے سرنگ میں پھنسے 40 مزدوروں کو نکالنے کا کام بند کر دیا گیا

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں گزشتہ ہفتے کے روز ایک سرنگ منہدم ہونے سے 40 مزدور پھنس گئے تھے جنہیں ابھی تک نکالا نہیں گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شمالی بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں 40 مزدور ہفتے کو ساتویں روز بھی منہدم سڑک سرنگ میں پھنسے ہوئے ہیں اور امدادی کارکن ملبے میں سے کھدائی کے لیے نئی مشین کا انتظار کر رہے ہیں.

حکام کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز ڈرلنگ اس وقت تعطل کا شکار ہو گئی تھی جب چٹانوں کے ٹوٹنے اور ملبہ صاف کرنے کی وجہ سے کچھ مشینی بیرنگز کو نقصان پہنچا تھا۔

کنٹرول روم کے ایک افسر وجے سنگھ نے بتایا کہ توقع ہے کہ ہفتہ کے آخر میں ایک نئی مشین جائے حادثہ پر پہنچ جائے گی، جس سے امدادی کارکنوں کو دوبارہ ڈرلنگ شروع کرنے کی اجازت ملے گی۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ایک افسر دیویندر پٹوال نے بتایا کہ حکام نے جمعرات کو ملبے اور ملبے کی کھدائی شروع کی اور اب تک 24 میٹر تقریباً 79 فٹ کا راستہ بنایا گیا ہے جبکہ مزدوروں تک پہنچنے کے لیے مزید 60 میٹر تقریباً 197 فٹ تک ڈرل کرنا ہو گی۔

قبل ازیں امدادی کارکنوں نے جمعے کی رات تک ڈرلنگ مکمل کرنے اور ایک ساتھ ویلڈنگ کیے گئے پائپوں کی ایک سرنگ بنانے کی امید ظاہر کی تھی۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ترون کمار بیدیا نے جائے حادثہ سے بتایا کہ سرنگ کے اندر سے ایک زوردار دھماکے کی آواز آنے کے بعد ریسکیو کی کوششوں میں خلل پڑا، جس کے بعد کام روک دیا گیا ہے۔

ریسکیو آپریشن کے ساتویں روز بھی جاری رہنے کے ساتھ ہی پھنسے ہوئے افراد کے اہل خانہ مایوسی اور غصے میں تھے۔ مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے رشتہ داروں نے سرنگ کے قریب راتیں گزاری ہیں اور تازہ ترین معلومات حاصل کی ہیں۔ حالیہ جھٹکے نے ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں