Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیلی طیاروں کی اسکول پر بمباری، 50 سے زائد پناہ گزین شہید

غزہ کے شمالی علاقے میں قائم الفخورہ اسکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں 50 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اسرائیل نے شمالی غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این آر ڈبلیو اے) کے زیر انتظام چلنے والے الفخورہ اسکول پر فضائی حملوں میں درجنوں افراد کو شہید کر دیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ بم دھماکے میں کم از کم 50 افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ سینکڑوں افراد نے اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے اس اسکول میں پناہ لی ہوئی ہے، رپورٹس کے مطابق یہ حملہ آج صبح ہوا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے نامہ نگار طارق ابو عزوم نے غزہ سے رپورٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ لاشیں ہر جگہ موجود ہیں اور طبی ٹیمیں زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

نامہ نگار طارق ابو عزوم نے کہا کہ شمالی غزہ میں اسرائیل کے زمینی حملے کے دوران جاری لڑائی کی وجہ سے بہت سے فلسطینی تحفظ کے لیے انڈونیشین ہسپتال کے آس پاس واقع اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکولوں میں بھاگنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے الفخورہ اسکول میں پناہ لینے والے لوگوں، جن میں سے بہت سے طبی مسائل کا شکار تھے، نے سوچا کہ انہیں وہاں کے تشدد سے پناہ مل سکتی ہے۔

لیکن ایسا لگتا ہے کہ اسرائیلی فوج ایک پیغام بھیج رہی ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوب کی طرف بھاگ جاؤ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں