Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی نے کراچی میں امن کے لیے قربانیاں دیں ، ناصر حسین شاہ

ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کراچی میں امن کے لیے قربانیاں دیں۔

تفصیلات کے مطابق رہنماء پیپلز پارٹی ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جو دوست پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے وہ ہماری آنکھ کا تارا ہیں۔

  انہوں نے کہا کہ کراچی میں قتل عام ہوتا تھا، فیکٹریوں میں لوگوں کو جلایا گیا، پیپلزپارٹی نے کراچی میں امن کے لیے قربانیاں دیں ، آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ آج نیا نعرہ جئے بھٹو ،جئے مہاجر سننے کو مل رہا ہے، اب پرچی، بھتہ نہیں چلےگا محبت کی بات ہوگی جبکہ کراچی کے الیکشن نتائج میں پی پی سرپرائزدے گی اور  بلاول وزیراعظم ہوں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد مقابلہ غربت سے ہے، نفرت کی سیاست نہیں ہونی چاہیے، میاں صاحب ہمارے لیے قابل احترام ہے، ہر کسی کا اپنا منشور ہے ہم ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ماضی میں پیپلز پارٹی کیخلاف لڑے ہیں وہ بھی اب پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی کی ترجیح عام آدمی ہے۔

رہنماء پیپلز پارٹی ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کو اپنے ملک واپس جانا پڑے گا، پاکستان نے بہت زیادہ بھگتا ہے، دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ انہیں کی وجہ سے بدنام ہوا ہے، ہمارا موقف ہے انسانی ہمدردی کے طور پر ان کو وقت دیا جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version