Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئی فرددومرتبہ سےزیادہ ہاکی فیڈریشن کا صدرمنتخب نہیں ہوسکتا، مرتضٰی سولنگی

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ قانون کے تحت کوئی فرد دومرتبہ سے زیادہ صدر منتخب نہیں ہو سکتا، خالد کھوکھردو مرتبہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدرمنتخب ہوئے۔

نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹرمشتاق احمد اور سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل سپورٹس پالیسی کے تحت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کی معیاد چارسال ہوتی ہے،  بریگیڈیئرخالد کھوکھردو مرتبہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدرمنتخب ہوئے۔

 مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ قانون کے تحت کوئی فرد دو مرتبہ سے زیادہ صدر منتخب نہیں ہو سکتا، اسی وجہ سے حکومت نے انہیں معطل کیا جس پر وہ عدالت چلے گئے، پچھلے ہفتے یہ معاملہ سیٹل ہوا، ان کی درخواست ختم ہوئی، حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، دوبارہ الیکشن کروا کرنئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔

نگراں وفاقی وزیراطلاعات نے مذید کہا کہ ہاکی اورکرکٹ کے حوالے سے تفصیلی بحث کی جائے تاکہ ایوان کی سفارشات وزیراعظم تک پہنچائی جا سکیں۔

ان سے قبل زرقا تیمورسہروری نے کہا کہ ملکی کھیل ہے اداروں اور ایسوسی ایشنز میں بندر بانٹ ہوتی ہے، کھلاڑی کے تن پر کپڑے پھٹے اور پاؤں میں جوتے نہیں ہوتے جس پرمرتضی سولنگی نے جواب دیا کہ سینیٹرز کی تشویش جائز ہے، مختصر کہتا ہوں یہ معاملات ایک دن نہیں برسوں کے بعد ہوتے ہیں۔

چئیرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کے اجلاس میں حاجی ہدایت اللہ، بہرہ مند تنگی، نگران وزیرتعلیم مددعلی سندھی، جلیل عباس جیلانی اور دیگرنے بھی اظہارخیال کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/  کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version