بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں، تنقید کا مزہ نہیں آتا۔ مجھے ن لیگ اور پی ٹی آئی سے کوئی مسئلہ نہیں۔
اپردیرمیں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں نفرت کی سیاست کو چھوڑنا پڑے گا۔ وہ الیکشن جیتیں گے نہ انہیں دوتہائی اکثریت ملےگی، دیرمیں 500 بستروں پر مشتمل اسپتال بنائیں گے، سیاسی جماعتوں کا ارادہ ہے18ویں ترمیم تبدیل کرلیں۔
بلاول بھٹونے کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت جووزارتیں نہیں ہونی چاہیےانہیں بندکریں گے، وزارتوں کا بجٹ بند کریں گے، پیسہ عوام پرخرچ کریں گے، اسلام آباد میں قائم وزارتیں خود کام کرتی ہیں نہ کسی کوکرنے دیتی ہیں، الیکشن جیت کر 18ویں ترمیم پرعملدرآمد کریں گے، ابھی تک 18ویں ترمیم اوراین ایف سی پرعملدرآمدنہیں ہوا۔
بلاول بھٹو کے خطاب کے دوران آذان کی آواز
چیئرمین پیپلز پارٹی نے خطاب روک کر سب کا دل جیت لیا
براہ راست دیکھیں:https://t.co/ZtHQiyNZzs #BOLNews #BilawalBhutto @MediaCellPPP pic.twitter.com/954jkWR57m— BOL Network (@BOLNETWORK) November 21, 2023
انھوں نے کہا کہ پنجاب کےسیاستدانوں کی سیاست ہےمیں کھیلوں گا یا کسی کوکھیلنےنہیں دوں گا، ن لیگ اور پی ٹی آئی حکومت نےغریبوں کوکوئی ریلیف نہیں دیا، سندھ میں بےنظیرمزدورکارڈکےنام سےپراجیکٹ شروع کیا، تبدیلی کا نعرے لگانے والوں نےتباہی کے علاوہ کچھ نہیں کیا، مہنگائی لیگ کا اصل چہرہ بھی سامنے آگیا،شیرتو بلی نکلا، 8فروری کو الیکشن ہونے جارہےہیں، دیر کے لوگوں نے طے کرلیا ہے کہ یہ الیکشن کیلئے تیار ہیں۔
بلاول بھٹونے کہا کہ حکمرانوں کو احساس نہیں عوام کن مسائل کا شکار ہیں، شروع میں اتحاد اچھا چلا، جمہوری طریقے سے حکومت لی، ہم نے سمجھا اتحادی وہ ہیں جو ووٹ کی عزت اور پارلیمان کی بات کرتےہیں۔ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے ان کے ساتھ ملےتھے، اختلاف رائے رکھنا ہر جماعت کا حق ہے، یہ مخالفت پر نہیں ذاتی دشمنی پراترآئے ہیں، مشکلات سے نکلنا ہے تو نفرت کی سیاست کو چھوڑنا ہوگا۔
سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ نیک نیتی سے کام کیا جائے تو بحرانوں سے نکل سکتے ہیں، ایک نئی سیاست کوقائم کرناہوگاجس سے معاشی بحران سےنکل سکتےہیں، ہمارے بزرگ سیاستدانوں کی انا کا مسئلہ ہے، پرانے سیاستدانوں کی پرانی سیاست کا مسئلہ ہے، مہنگائی اور غربت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اسلام آباد کے حکمرانوں کو احساس نہیں ملک میں کتنے مسائل ہیں، اس وقت نفرت اور تقسیم کی سیاست کو جگہ دی جارہی ہے، نفرت اور تقسیم کی سیاست سے ملک کو نقصان ہورہا ہے، آپ آج بھی شہیدوں کی جماعت کےساتھ کھڑے ہیں۔
حکومت ملی تو سرکاری ملازمین کی تنخواہیں دگنی کر دیں گے
چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا خطاب
براہ راست دیکھیں:https://t.co/ZtHQiyNZzs #BOLNews #BilawalBhutto @MediaCellPPP pic.twitter.com/2AN50aItgD— BOL Network (@BOLNETWORK) November 21, 2023
بلاول بھٹونے خطاب میں کہا کہ عوام کی خدمت کرنا دوسری جماعتوں کا ارادہ ہی نہیں، دیگرجماعتوں کا ارادہ ہےاقتدارمیں آئیں گے تو حساب لیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم حکومت اپنی ذاتی دشمنی اورانا میں تھی، ہر کسی نے اپنا ہی حساب لینا ہے توعوام کا کیا ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں، تنقید کا مزہ نہیں آتا۔ مجھے ن لیگ اور پی ٹی آئی سے کوئی مسئلہ نہیں، پیپلز پارٹی کو حکومت ملی تو تنخواہوں کو ڈبل کریں گے، پیپلزپارٹی کے دور میں تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ ہوا، کچھ لوگ کہتے ہیں فروری میں برفباری ہے الیکشن آگے کریں، گرمی ہو یا سردی، پیپلز پارٹی الیکشن کیلئے تیارہے۔
آپ مجھے موقع دیں، ملک کی قسمت بدل دوں گا
بلاول بھٹو زرداری کا اپر دیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب
براہ راست دیکھیں:https://t.co/Par9TYRk0f#BOLNews #BilawalBhutto @MediaCellPPP pic.twitter.com/jGgfVmS896— BOL Network (@BOLNETWORK) November 21, 2023
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آپ مجھے موقع دیں، میں ملک کی قسمت بدل کر رکھ دوں گا، ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے ان کےساتھ ملےتھے، ہم نے سمجھا اتحادی وہ ہیں جو ووٹ کی عزت اور پارلیمان کی بات کرتےہیں، شروع میں اتحاد اچھا چلا، جمہوری طریقے سے حکومت لی۔ یہ مخالفت پر نہیں ذاتی دشمنی پراتر آئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
