Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیلی فوج کی بمباری میں اسماعیل ہنیہ کا پوتا جمال محمد ہنیہ شہید

اسرائیل فوج کی غزہ میں بمباری کے نتیجے میں مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا پوتا جمال محمد ہنیہ شہید ہوگیا۔

اسرائیل کی جانب سے مسلسل 46 ویں روز غزہ پر بمباری جاری ہے، اسرائیلی ایئر اسٹرائیکس سے آبادیاں، اسکول، اسپتال اور مساجد سمیت کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے جب کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جس میں 5840 بچے، 3920 خواتین، 205 طبی عملے کے ارکان شامل ہیں۔

فلسطینی میڈیا کی جانب سے دی گئی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غز پر تازہ ترین حملے میں کے نتیجے میں مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا جواں سال پوتا جمال محمد ہنیہ بھی شہید ہوگیا جب کہ 10 دن پہلے اسماعیل ہنیہ کی پوتی جو میڈیکل کی طالبہ تھی، وہ بھی اسرائیلی بمباری میں شہید ہوچکی ہیں۔

7 اکتوبر کو شروع ہونے والی اس جنگ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اسماعیل ہنیہ کی پوتی رؤی ہمام اسماعیل ہنیہ سمیت حماس کے سربراہ کے تقریباً 30 قریبی رشتہ دار شہید ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں