Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایمریٹس نے اسرائیل کی پروازیں تاحکم ثانی معطل کردیں

ایمریٹس ایئرلائن نے غزہ میں جاری فوجی تنازع کے باعث اسرائیل سے آنے اور جانے والی پروازیں تاحکم ثانی معطل کردی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں قائم ایئرلائن نے پہلے 20 اکتوبر تک اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں 26 اکتوبر تک توسیع کردی گئی تھی۔

ایئرلائن نے پروازوں کی معطلی میں مزید 14 نومبر اور پھر 30 نومبر تک توسیع کردی۔

ایک نئی پیش رفت میں ایمریٹس ایئرلائن نے کہا ہے کہ وہ اگلے نوٹس تک تل ابیب سے رابطے رکھنے والے صارفین کو قبول نہیں کرے گی۔

ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق ہم اسرائیل کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

ایئرلائن نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ایمریٹس کی پروازوں کے ذریعے تل ابیب سے رابطہ رکھنے والے صارفین کو اگلے نوٹس تک ان کے اصل مقام پر سفر کے لئے قبول نہیں کیا جائے گا۔

7 اکتوبر کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 14,100 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں 5800 بچے اور 3900 خواتین شامل تھیں۔

جبکہ 7 اکتوبر کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 33 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایمریٹس ایئر لائن نے پروازوں کی معطلی سے متاثر ہونے والے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ متبادل ، ریفنڈ ، منسوخی یا اپنی پرواز کے سفر نامے کو دوبارہ بک کرنے کے لئے اپنے بکنگ ایجنٹوں سے رابطہ کریں۔

ایمریٹس کی اسرائیل کے بین گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے (ٹی ایل وی) کے لئے روزانہ تین پروازیں ہوتی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں