Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹیچر کی سزا نے 10 سالہ طالب علم کی جان لے لی

اسکول میں عموماً اساتذہ بچوں کی غلطیوں پر انہیں مختلف قسم کی سزا دیتے ہیں، لیکن ایک استاد کی سزا نے 10 سالہ بچے کی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارت کے اُڑیسہ کے جاج پور ضلع کے ایک سرکاری اسکول میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر ایک استاد کی جانب سے دی جانے والی سزا کے بعد 10 سالہ بچے کی موت ہو گئی۔

رپورٹس کے مطابق سرکاری اسکول سوریہ نارائن اپر پرائمری اسکول میں دوپہر 3 بجے چند بچے اسکول بریک ختم کے باوجود احاطے میں کھیل رہے تھے.

ایک استاد نے انہیں کھیلنے سے روکا اور بچوں کو ’اپ سٹ‘ نامی سزا دی، یہ سزا بہت ہی تکلیف دہ ہوتی ہے کیونکہ اس میں بچے کو نہ سیدھا کھـڑا ہونے دیا جاتا ہے اور نہ ہی بیٹھنے دیا جاتا ہے، یعنی بچہ درمیانی پوزیشن میں رہتا ہے جس کی وجہ سے اس کے جسم پر شدید دباؤ پڑتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 10 سالہ بچہ رودر نارائن سیٹھی نامی جو چوتھی جماعت کا طالب علم تھا، اس سزا کے دباؤ کو برداشت نہیں کر پایا اور گر کر بے ہوش ہو گیا۔

اسکول انتظامیہ نے بچے کے والدین جو رسول پور بلاک کے قریبی اورالی گاؤں کے رہنے والے ہیں کو فوری طور پر اطلاع دی۔

بتایا جا رہا ہے کہ بے ہوش نارائن کو قریبی کمیونٹی سینٹر لے جایا گیا لیکن وہ ہوش میں نہیں آیا۔

منگل کی رات نارائن کو بے ہوشی کی حالت ہی میں کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج اور اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رابطہ کرنے پر رسول پور بلاک ایجوکیشن آفیسر (بی ای او) نیلمبر مشرا نے کہا کہ انہیں ابھی تک کوئی باضابطہ شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

نیلمبر مشرا نے کہا کہ اگر ہمیں باضابطہ شکایت ملتی ہے تو ہم تحقیقات شروع کریں گے اور جو بھی قصوروار ہے اس کے خلاف ضروری کارروائی کریں گے۔

رسول پور کے اسسٹنٹ بلاک ایجوکیشن آفیسر پروانجن پتی نے اسکول کا دورہ کیا اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version