مراکشی اسٹار گول کیپر یاسین بونو نے غزہ کے فٹبالر مداح کی بڑی خواہش پوری کردی۔
اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے فلسطین میں ہر طرف تباہی مچی ہوئی ہے ایسے میں جہاں سیکڑوں بچے اپنی جان گنوا بیٹھے، وہیں سیکڑوں کے خواب ادھورے رہ گئے تاہم اب بھی کچھ بچے ایسے ہیں جو زخمی ہونے کے باوجود اپنے ادھورے خواب پورے کرنا چاہتے ہیں۔
ایسے ہی ایک 11 سال کا فلسطینی بچہ بھی ہے جو فٹبالر بننا چاہتا ہے لیکن اسرائیل نے اس بچے کے خواب چھین لیا۔ جب مراکش فٹبالر کو اپنے ننھے فلسطینی مداح کو پتا چلا تو انہوں نے فوراً ہی کال کرکے بچے کا دل رکھ لیا۔
Morocco’s goalkeeper Yassine Bonou facetimed Asef, a kid from Gaza whose leg got amputated by an Israeli airstrike.
This beautiful kid's ambition was to become a goalie like him.
Don’t forget the children in Gaza have dreams too. pic.twitter.com/VXgPLYeSt7
— Leyla Hamed (@leylahamed) November 20, 2023
مراکشی فٹبالر یاسین بون نے اسرائیلی حملے میں ٹانگ کھونے والے آصف ابو مہددی کو سرپرائز کال کی۔ یاسین بونو نے غزہ کے 11 سالہ فٹبالر سے خیریت دریافت کی۔ کم عمر مداح پہلے تو حیران ہوئے پھر خوشی سے رو پڑے اور کہنے لگے کہ میرا خواب پورا ہوگیا ہے۔
