Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ نے بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کے ڈرون مار گرائے

امریکی بحریہ کے جہاز نے بحیرہ احمر میں یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں سے آنے والے ڈرون مار گرائے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی بحریہ کے تباہ کن بحری جہاز یو ایس ایس ہڈنر نے جمعرات کی علی الصبح بحیرہ احمر کے اوپر متعدد ڈرون مار گرائے جو یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں سے داغے گئے تھے۔

کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز اور عملے کو کوئی نقصان یا چوٹ نہیں آئی۔

صرف ایک ہفتہ قبل بحریہ کے عہدیداروں نے اعلان کیا تھا کہ اسی جہاز نے یمن سے آنے والے ایک اور ڈرون کو مار گرایا جو جہاز کی سمت جا رہا تھا۔

Yemen's Houthi rebels say downed US-made drone

پینٹاگون کی نائب پریس سکریٹری سبرینہ سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پینٹاگون نے بعد میں اندازہ لگایا کہ امریکی جہاز خود ہدف نہیں تھا، حالانکہ ڈرون اتنا قریب تھا کہ تشویش کا باعث تھا۔

امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور ڈرون ممکنہ طور پر اسرائیل جا رہا تھا۔

پینٹاگون کی نائب پریس سکریٹری سبرینہ سنگھ نے کہا تھا کہ یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی عسکریت پسند اس حملے کے ذمہ دار ہیں، لیکن انہوں نے اس کی مکمل تصدیق نہیں کی۔

امریکی فوج نے ابھی تک یہ نہیں بتایا ہے کہ بحیرہ احمر کے اوپر مار گرائے جانے والے حالیہ ایک طرفہ ڈرون حملے کا آغاز کس نے کیا تھا۔

تاہم، امریکہ نے اس ماہ کے اوائل میں ایک امریکی ڈرون کے خلاف جارحیت کا الزام حوثیوں پر عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ عسکریت پسندوں نے 8 نومبر کو یمن کے ساحل کے قریب بین الاقوامی فضائی حدود میں پرواز کرتے ہوئے بغیر پائلٹ کے طیارے کو مار گرایا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں