Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کی کسی پارٹی میں جمہوریت نہیں،فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ملک کی کسی پارٹی میں جمہوریت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے بول نیوز کے پروگرام ’’ایسے نہیں چلے گا ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ پی ٹی آئی کیلئے پھندا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نےکہا کہ 2018کے پارٹی الیکشن میں بلنڈرز ہوئے جبکہ 2021کا پارٹی الیکشن آئین کے مطابق نہیں تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی الیکشن کے بعد قانون میں ترمیم کی گئی، پی ٹی آئی20 دن کے اندر الیکشن کیسےکرائےگی؟

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پچھلے سال الیکشن کمیشن کے قانون کے خلاف کام کیا،20دن بعد چیئرمین پی ٹی آئی چیئرمین شپ سےفارغ ہوجائیں گے۔

استحکام پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی کسی پارٹی میں جمہوریت نہیں، پی ٹی آئی شاہ محمود کو پارٹی چیئرمین نہیں بنائے گی۔

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو 20 روز میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 20 روز کے اندر انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا آخری موقع دے دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی شفاف انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی، پی ٹی آئی کو ایک سال کا موقع دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے کی صورت میں پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لے لیا جائے گا۔

 فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی آئین کے مطابق شفاف، منصفانہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرا سکی، انٹرا پارٹی الیکشن قابل اعتراض اور متنازع ہے، انٹر پارٹی الیکشن کو قبول نہیں کیا جا سکتا، الیکشن کمیشن کسی اقدام سے قبل نرم رویہ برتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو آخری موقع دیتے ہوئے 20 روز کے اندر انٹرا پارٹی انتخابات کرا کر رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی 20 روز کے اندر انتخاب کرا کر نتائج 7 روز کے اندر جمع کرائے، اگر پی ٹی آئی 20 روز کے اندر الیکشن کرانے میں ناکام رہی تو اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑے گا، پی ٹی آئی الیکشن نہ کرانے پر مجلس شوری کے الیکشن کے لیے انتخابی نشان لینے کے لیے نااہل ہوگی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version