Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نےکہا ہے کہ بلوچستان میں صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے شیخ خلیفہ بن زید میڈیکل کمپلیکس سریاب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ اور ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح کیا۔

سیکرٹری صحت عبداللہ خان نےکہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر 2018 سے التواء کا شکار منصوبہ ایک ہفتے میں مکمل کیا گیا۔

 ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ذوالفقار نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بیڈ کے اسپتال میں جدید طبی مشینری اور علاج کی معیاری سہولیات میسر ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ ٹرشری کئیر اسپتالوں کی مکمل فعالیت ضروری ہے، بلوچستان میں صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے

میر علی مردان خان ڈومکی نے یہ بھی کہا کہ ایچ ایم آئی ایس کی فعالیت سے اسپتال آنے والے تمام مریضوں کا ڈیٹا محفوظ ہوگا ، سنٹرل ڈیٹا بیس سے منسلکی کے باعث مریضوں کو تمام شعبوں میں طبی معاونت با آسانی میسر آسکے گی۔

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے مزید کہا کہ پوسٹ گریجویٹ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی فعالیت سے اسپتال کی طبی سروسز میں مزید بہتری آئے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version