صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر صحت ندیم جان نے صدر مملکت کو صحت کے شعبے میں اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا
ملاقات میں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نےکہا کہ گلوبل ہیلتھ سیکورٹی کے ایجنڈے کے تحت پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
ڈاکٹر ندیم جان نے یہ بھی کہا کہ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے اجراء سے صحت کے شعبے میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے ، ملک بھر کے پانچ سو بنیادی مراکز صحت کو دوماہ کے اندر اپ گریڈ کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے مزید کہا کہ 500 بنیادی صحت کے مراکز کو عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے اپ گریڈ کیا جائے گا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شعبہ صحت پر نگران وفاقی وزیرصحت کے وژن اور اصلاحات کو سراہا۔
