سابق صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ آج لوگ بلاول کو اپنی شناخت سے جانتے ہیں، بلاول کو یوتھ اورمستقبل کا لیڈربنانا ہے۔
پیپلز پارٹی کے 56ویں یومِ تاسیس کے موقع پرپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدرآصف زرداری نے کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے مل کر پاکستان کو عظیم ملک بنانا ہے، ہم نے بلاول کی سپورٹ اور تربیت کرنی ہے۔
سابق صدرآصف زرداری نے کہا کہ آج لوگ بلاول کو اپنی شناخت سے جانتے ہیں، بلاول کو یوتھ اورمستقبل کا لیڈربنانا ہے، میرے بیٹے نے نوجوان وزیرخارجہ بن کر سر فخر سے بلند کردیا۔
آصف علی زرداری نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کو پانی فراہم کریں گے، ہمارے پاس فارمولےہیں، زمینداروں اور کسانوں کی ہمیشہ خدمت کی ہے، پاکستان کو بنانا ہے تو بلوچستان کو مضبوط کرناہوگا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ ہرچیز جوبلوچستان میں ہے وہ آپ کی ہے، پیپلزپارٹی کونظرآتاہے بلوچستان پاکستان کا دل ہے، اسلام آباد والوں کو یہ دل نظرنہیں آتا؟
جلسے کے دوران سابق صدرآصف علی زرداری نے بلاول بھٹوکوروایتی پگڑی بھی پہنائی۔ اس موقع پران سے قبل بلاول بھٹو نے بھی جلسے خطاب کیا
آصف زرداری نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو روایتی پگڑی پہنا دی
براہ راست دیکھیں:https://t.co/d9lAsOIKwT #BOLNews #PPPFoundationDayBalochistan #AsifZardari #BilawalBhuttoZardari @PPP_Org pic.twitter.com/yoGWeqEFic— BOL Network (@BOLNETWORK) November 30, 2023
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

















