سراج الحق نے کہا ہے کہ ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ن لیگ، پی پی، پی ٹی آئی کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فرسودہ نظام قائم و دائم ہے، لاڈلے بدلتے رہتے ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ نعرے بدل بدل کر ایوانوں میں براجمان رہے، ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقتدار پر مسلط افراد نے جائیداد، کارخانوں میں اضافہ کیا، قوم نے فوجی اورسول حکومتوں کو آزما لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا حل اسلامی نظام میں ہے، گزشتہ 76سالوں سے قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا، ملک کو 77 ہزار ارب کا مقروض کیا، رقم کہاں گئی؟
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ عوام 8فروری کو قرآن و سنت کے نظام کے حق میں فیصلہ دیں۔
