بھارتی ائیرفورس کا تربیتی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آیا، تربیتی طیارے نے حیدرآباد کی ائیر فورس اکیڈمی سے معمول کی تربیتی اڑان بھری تھی اور دوران پرواز طیارے کو فضا میں ہی حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرینر اور زیر تربیت پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طیارے نے ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں انڈین ایئرفورس اکیڈمی سے اُڑان بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ کچھ ہی دیر بعد طیارے کا ملبہ ایک میدانی علاقے سے مل گیا، طیارہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔
A Pilatus PC 7 Mk II aircraft met with an accident today morning during a routine training sortie from AFA, Hyderabad. It is with deep regret that the IAF confirms both pilots onboard the aircraft sustained fatal injuries. No damage to any civil life or property has been…
— Indian Air Force (@IAF_MCC) December 4, 2023
بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پی سی سیون ایم کے ائیرکرافٹ کو حادثہ سورتی کی طرف پیش آیا جس میں دونوں پائلٹ کو شدید چوٹیں آئیں جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔ بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ سنگل انجن پر مشتمل ہوتا ہے جو ائیر فورس کی بنیادی تربیت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔




















