Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’’بشریٰ بی بی کو اس دن دیکھا جب میرا نکاح ہوا‘‘

سابق چیئرمین تحریکِ انصاف کا کہنا ہے کہ اُن کی اہلیہ بشرٰی بی بی سے متعلق جھوٹے الزامات لگائے گئے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سائفر کیس سے متعلق سماعت کےدوران سربراہ پی ٹی آئی عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پرمیڈیا کے نمائندے موجود تھے۔

کمرہ عدالت میں بول نیوزکے نمائندے نے سوال کیا کہ آپ کے کسی سے مذاکرات ہوئے؟ جس پرسابق چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میرے کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے اور نہ ہی اڈیالہ جیل میں مجھ سے کسی نے کوئی ملاقات کی۔

سابق چیئرمین تحریکِ انصاف نے سوال کے جواب میں بتایا کہ بشرٰی بی بی سے متعلق جھوٹے الزامات لگائے گئے، بشری بی بی کے سابق خاوند کےذریعے جھوٹے الزامات لگائے گئے۔

انھوں نے مذید کہا کہ بشسرٰی بی بی کے سابق شوہرکو ٹی وی پروگرامزمیں بٹھا کرمختلف قسم کی باتیں کروائی گئیں، قسم اٹھانے اور قرآن پرہاتھ رکھنے کے لیےتیارہوں، بشریٰ بی بی کو اس دن دیکھا جب میرا نکاح ہوا۔

واضح رہے کہ عدالت نے سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمودقریشی پرفردِ جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کردی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version