پرویز اشرف نے کہا ہےکہ بلاول بھٹو آئندہ وزیراعظم ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ووٹ ہر جگہ موجود ہے، جو کہتے ہیں پنجاب میں پیپلزپارٹی کمزور ہے ان کو الیکشن والے دن بھرپور طاقت سے جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت سے ہی عوامی مسائل حل ہوتے ہیں، جمہوریت ہی ملکی استحکام کا باعث بنتی ہے، اللہ سے دعا ہے 8 فروری کے الیکشن پرامن ہوں، بلاول بھٹو آئندہ وزیراعظم ہوں گے۔
راجہ پرویزاشرف نے یہ بھی کہا کہ عوام کو انتخابات کے مقاصد کو سمجھ کر ووٹ دینا ہوگا، پاکستان کے عوام باشعور ہیں، اپنے بہترین نمائندے منتخب کریں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے بورڈ پر خدمات کی بہترین فہرست موجود ہے، آواز دینے والا تگڑا ہونا چاہئے، ثابت کریں گے کہ پیپلزپارٹی کمزور نہیں۔
