Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اگر ووٹ چوری ہوا تو انتشار ہوگا ،شرمیلا فاروقی

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ اگر ووٹ چوری ہوا تو انتشار ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے بول نیوز کے پروگرام اب پتا چلا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی جماعتیں ہوا کے رخ کے مطابق اقتدار میں رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاڈلہ کہلوانا برا نہیں اگر آپ عوام کے لاڈلے ہوں، لاڈلہ کہنا تب گالی لگتا ہے جب آپ کسی اور کے لاڈلے بن جائیں اور لاڈلہ کہنا تب گالی لگتا ہےجب آپ بیساکھیوں پر آجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کا لاڈلہ ہونا فخر کی بات ہے، نوازشریف نئے لاڈلے بن چکےہیں، مسلم لیگ ن کو الیکشن کی تاریخ بھی معلوم تھی جبکہ ان کومعلوم تھا نوازشریف جب واپس آئیں گے تو گرفتارنہیں ہوں گے۔

شرمیلا فاروقی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کو معلوم تھا میاں صاحب جلسہ کریں گے اور گھر جائیں گے جبکہ ان کو معلوم تھا کہ ان کی سزائیں ختم اور عدالتوں سے بری ہوجائیں گے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ ملکی حالات کسی سلیکشن کے متحمل نہیں ہیں اور اگر ووٹ چوری ہوا تو انتشار ہوگا۔ خواجہ آصف کا بیان تھا کہ میچ فکس ہے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ تو ختم ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version