پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز معین خان کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے معین خان کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹاکر ٹیم ڈائریکٹر مقرر کردیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معین خان ابتدائی ایڈیشن سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ منسلک ہیں، 8 سال تک ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد اب انہیں نئے عہدے پر فائز کررہے ہیں۔
معین خان کی کوچنگ میں گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں ٹائٹل اپنے نام کیا جب کہ دو مرتبہ رنر اَپ ٹیم رہی۔
🚨 ANNOUNCEMENT 🚨
MOIN KHAN APPOINTED AS TEAM DIRECTOR
The Quetta Gladiators owner Mr. Nadeem Omar and the team management has decided to appoint Pakistan’s former captain and ’92 WC winner Mr. Moin Khan as
Team Director.
Khan has been serving the team as the Head Coach since… pic.twitter.com/umQ6ri2dTS— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) December 5, 2023
گزشتہ کچھ سیزنز سے فرنچائز کی کارکردگی اچھی نہیں رہی، اس لیے اب گلیڈی ایٹرز کیلئے غیر ملکی کوچ کا تقرر کیا جائے گا۔
دوسری جانب فرنچائز کے اونر ندیم عمر نے معین خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ٹیم نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی ہے۔
🛬🔜 #GladiatorArrival 👀
Can you guess💭#Homecoming #PurpleForce pic.twitter.com/x7v62QybhD
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) December 6, 2023
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آفیشل ایکس ییچ پر ایک اور پوسٹ کی گئی جس میں آسٹریلین ایئرلائن کی موجودگی میں ایک کھلاڑی کو دکھایا گیا ہے اور کیپشن میں لکھا ہے ’’کیا آپ اندازہ لگاسکتے ہیں؟
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل کے ابتدائی ایڈیشن میں فائنل تک پہنچانے اور بعد ازاں چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے آسٹریلیا کے آل راؤنڈر شین واٹسن کو ہیڈ کوچ کا عہدہ دیا جائے گا۔
