Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شین واٹسن کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں واپسی ؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز معین خان کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے  معین خان کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹاکر ٹیم ڈائریکٹر مقرر کردیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معین خان ابتدائی ایڈیشن سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ منسلک ہیں، 8 سال تک ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد اب انہیں نئے عہدے پر فائز کررہے ہیں۔

معین خان کی کوچنگ میں گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں ٹائٹل اپنے نام کیا جب کہ دو مرتبہ رنر اَپ ٹیم رہی۔

گزشتہ کچھ سیزنز سے فرنچائز کی کارکردگی اچھی نہیں رہی، اس لیے اب گلیڈی ایٹرز کیلئے غیر ملکی کوچ کا تقرر کیا جائے گا۔

دوسری جانب فرنچائز کے اونر ندیم عمر نے معین خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ٹیم نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آفیشل ایکس ییچ پر ایک اور پوسٹ کی گئی جس میں آسٹریلین ایئرلائن کی موجودگی میں ایک کھلاڑی کو دکھایا گیا ہے اور کیپشن میں لکھا ہے ’’کیا آپ اندازہ لگاسکتے ہیں؟

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل کے ابتدائی ایڈیشن میں فائنل تک پہنچانے اور بعد ازاں چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے آسٹریلیا کے آل راؤنڈر شین واٹسن کو ہیڈ کوچ کا عہدہ دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version