امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہا ہے کہ 8 فروری جمہوریت کے حق میں انقلاب کا دن ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں چند وڈیرے، جاگیردار اور سرمایہ دار غلاموں کا تعین کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خاندانوں کی حکمرانی یا سیاست کے لیے نہیں بنا، رشتےدار اکٹھے بیٹھیں تو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کانام دے دیا جاتا ہے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ قوم ووٹنگ ڈےکو آزمودہ پارٹیوں کے لیے یوم طوفان بنا دے، انشااللہ8فروری جمہوریت کےحق میں انقلاب کادن ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانےکا مقصد اسلامی نظام کا نفاز تھا،76برس گزر گئے اسلامی نظام کے نفاذ کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں عوام اسلامی نظام کے نفاز کے لیے ووٹ دیں، ووٹرز 8 فروری کو کرپشن،آزمودہ پارٹیوں کے تسلط سے نجات حاصل کریں گے۔
