سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اڈیالہ جیل میں طبعیت ناساز ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی اڈیالہ جیل میں طبعیت ناساز ہوگئی، چوہدری پرویز الہٰی کا بلڈ پریشر انتہائی کم ہو گیا جس کے بعد انہیں جیل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں جیل ڈاکٹرز کی جانب سے پرویز الہٰی کا طبی معائنہ کیا گیا۔
جیل ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جیل اسپتال میں طبی امداد کے بعد چوہدری پرویز الہٰی کا بلڈ پریشر نارمل ہوگیا جبکہ دوران علاج پرویز الہٰی کے خون کے نمونے بھی لیے گئے اور بلڈ پریشر چیک کیا گیا۔
جیل ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے طبی معائنے کے بعد چوہدری پرویز الہٰی کو جیل اسپتال سے دوبارہ بیرک منتقل کیا گیا۔
