عدالت نے سابق چیئرمن پی ٹی آئی کی5سال نااہلی کیخلاف کیس فل بنچ کوبھجوانےکی سفارش کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سابق چئیرمن پی ٹی آئی کی پانچ سال نااہلی کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شجاعت علی خان نے سماعت کے دوران درخواست فل بنچ کوبھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے چیف جسٹس کوواپس بھجوادی۔
سابق چئیرمن پی ٹی آئی کے وکیل بیئرسٹرعلی ظفر نے چیمبرمیں دلائل دیے۔
درخواست گزارکی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے 8 اگست 2023 کو پانچ سال کے لیے بطوررکن اسمبلی نااہل کیا، الیکشن کمیشن نے درخواست گزارکو الیکشن سے باہرکرنے کے لیے جلد بازی میں غیر قانونی اقدام کیا۔
وکیل درخواست نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے، درخواست گزارالیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہے۔ درخواست گزارپر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب پانچ برس کی نااہلی کو کالعدم قراردے۔
