مرتضٰی سولنگی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ٹوئٹ کرنے کی سہولت حاصل نہیں، ٹوئٹ سے افغانستان اور ٹی ٹی پی کی ہمدردیاں لینے کی کوشش کی گئی۔
کوئٹہ میں صوبائی وزرا کے ہمراہ نیوزکانفرنس کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضٰی سولنگی نےکہا ہےکہ ریڈیو پاکستان کی زمین پر قبضے نہیں ہونے دیں گے، رجسٹرڈ سیاسی جماعت پرکوئی پابندی نہیں، پی ٹی آئی پرپابندی کےاب تک امکانات نظرنہیں آتے۔
8 فروری کو انتخابات پر کسی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے
الیکشن کمیشن سے تعاون ہماری ذمہ داری ہے ، مرتضٰی سولنگی#Elections2024 #BOLNews pic.twitter.com/9BHJWEtqwT— BOL Network (@BOLNETWORK) December 8, 2023
مرتضٰی سولنگی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ٹوئٹ کرنے کی سہولت حاصل نہیں، ٹوئٹ سے افغانستان اور ٹی ٹی پی کی ہمدردیاں لینے کی کوشش کی گئی، غیرقانونی مقیم افراد کی ترجمانی کے بجائےعوام کی بات کرتے تو بہترہوتا، اب تک5لاکھ کےقریب افراد افغانستان جاچکے ہیں۔
نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ سیاسی کلچرمیں مظلوم اورشکایت کرنےوالےہمدردیاں حاصل کرنےکی کوشش کرتےہیں، ایک دوسرے پرالزام تراشی میں نگراں حکومت اپناحصہ نہیں ڈالناچاہتی، مسائل ہیں الیکشن کمیشن سے تعاون ہماری ذمےداری ہے۔
انھوں نے کہا کہ 8 فروری کو پورے ملک میں انتخابات ہوں گے، ملک بہترحالت میں منتخب نمائندوں کےحوالےکرکےجائیں گے، انتخابات کے وقت ہرسیاسی جماعت اپنے حصے کی سیاست کرتی ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ اورایک دوسرےکوطعنےبھی دے رہے ہیں۔
مرتضٰی سولنگی نے کہا کہ الزامات کی بوچھاڑمیں اپنا حصہ نہیں ڈالنا چاہتے، کوشش ہے صحافیوں کےلیے بھی کچھ کرسکیں، عام انتخابات کی ریس میں ہمارا کوئی گھوڑا نہیں۔
