Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نواز کا انتخابی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نےانتخابی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز پنجاب میں انتخابات سے قبل ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گی جبکہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کل 9 دسمبر کو جلال پور جٹاں ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گی۔

ورکرز کنونشن کا انعقاد جلال پور جٹاں سٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا، ورکر کنونشن کا انعقاد مقامی رہنما جلال پور جٹاں صوبائی اسمبلی پی پی 30 کے ٹکٹ ہولڈر , چوہدری علی ورائچ کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو کی عام انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کو تیز کرنے کی ہدایت

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی عام انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس میں سندھ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی سندھ کے پارلیمانی بورڈ نے عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق تجاویز دیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 27 دسمبر کو ہونے والے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کے پروگرام کے انعقاد اور انتظامات کے حوالے سے بھی تجاویز دی گئیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version