Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی سیاسی و معاشی صورت حال کی بہتری کیلئے انتخابات ضروری ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال کی بہتری کے لئے انتخابات ازحد ضروری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کے حوالے سے کئی رہنماؤں کے تحفظات موجود ہیں جبکہ بنوں،لکی مروت،ٹانک،ڈی آئی خان اوروزیرستان کی لیڈر شپ نجی محفلوں میں گفتگو کررہے ہیں کہ انتخابات میں وہ مہم چلا نہیں سکتے ، اس تناظر میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو سیاسی قائدین کے ساتھ بیٹھنا چاہئے اور ان کے تحفظات کو دور کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ضرور ہوں گے، ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال کی بہتری کے لئے انتخابات ازحد ضروری ہیں۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں لکھ کردیا ہے کہ انتخابی شیڈول کے حوالے سے زیر گردش شیڈول درست نہیں، الیکشن کمیشن نے بھی وضاحت کردی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے کی اکثر جامعات میں وائس چانسلروں کی خالی نشستوں کے حوالے سے بتایا کہ صوبے میں 21یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کرنی ہے ، وزیراعلیٰ کو خطوط لکھ چکے ہیں لیکن اس جواب آنا باقی ہے تاہم یونیورسٹی کی سرچ کمیٹی مکمل ہوتے ہی تعیناتی کی جائیں گی ، یونیورسٹیوں کی بقاء اور انتظامی کنٹرول کو بہتر بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version