Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی ریاست ٹینیسی میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی، 6 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹینیسی کے وسطی علاقے میں آنے والے شدید طوفانی بگولوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور کم از کم 3 درجن زخمی ہوگئے ہیں

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق طوفانی بگولوں کے باعث متعدد شہروں میں گھروں اور کاروباری اداروں کو نقصان پہنچا ہے۔ ٹریکنگ سائٹ کے مطابق اتوار کی صبح ٹینیسی بھر میں بجلی کے 45 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

کینٹکی اسٹیٹ لائن کے قریب نیش ویل کے شمال میں واقع مونٹگمری کاؤنٹی میں طاقتور بگولوں کے طوفان کے نتیجے میں ایک بچے سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

Tennessee storms: tornadoes kill at least six and cut power to tens of  thousands | Tennessee | The Guardian

مونٹگمری کاؤنٹی کے حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 23 کا اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔

اور نیش ویل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہاں شدید طوفان سے مزید تین افراد ہلاک ہوئے۔

نیش ویل پولیس نے شہر کے شمال مشرقی حصے کے علاقے میڈیسن میں ایک موبائل ہوم کمیونٹی کو طوفان سے ٹکرانے سے ہلاک ہونے والے تین افراد کی شناخت کی تھی۔

ہلاک ہونے والوں میں 37 سالہ جوزف ڈالٹن، 31 سالہ فلوریڈیما گیبریل پیریز اور ان کے بیٹے 2 سالہ انتھونی ایلمر مینڈیز شامل ہیں۔

پولیس نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ڈالٹن اپنے موبائل گھر کے اندر تھا جب طوفانی بگولوں کی طاقت نے پیریز کی رہائش گاہ کو ہوا میں اڑا دیا ۔

دو دیگر بچے، پیریز کا 7 سالہ بیٹا اور ڈالٹن کا 10 سالہ بیٹا بھی طوفان کے وقت اپنے اپنے گھروں کے اندر موجود تھے۔

پولیس کے مطابق دونوں بچوں کو زخمی حالت میں بچوں کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جنہیں جان لیوا نہیں سمجھا جاتا۔

نیش ویل کے ایک گرجا گھر میں عمارت گرنے سے 13 افراد کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمام مریضوں کی حالت مستحکم ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version