Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سائفرکیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد

عدالت نے سائفرکیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں سائفرسے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹرز شاہ خاور اور ذوالفقارعباس نقوی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹرسلمان صفدراورشاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version