سال 2024 میں مسلمانوں کا مذہبی تہوار عید الفطر کب ہو گی، ماہرین نے ممکنہ تاریخ بتا دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلکیاتی حساب کتاب کے ماہرین نے متحدہ عرب امارات میں سال 2024 کے رمضان المبارک اور عید الفطر کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔
اگرچہ اصل تاریخیں چاند کی رویت سے مشروط ہیں اور اس کا اعلان حکام کی جانب سے کیا جائے گا، لیکن فلکیاتی ماہرین بھی کافی درست پیش گوئی کر سکتے ہیں۔
اسلام کا مقدس ترین مہنیہ سمجھا جانے والا رمضان اس وقت تقریباً 90 دن دور ہے۔
ماہ رمضان میں مسلمان صبح سے شام تک روزہ رکھتے ہیں اور عام طور پر متحدہ عرب امارات میں ماہ صیام میں زندگی سست پڑ جاتی ہے اور دفتری اوقات میں کمی کے ساتھ ہر طرف روحانی ماحول نظر آتا ہے۔
فلکیاتی ماہرین کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 2023 کے مقابلے میں 2024 میں روزے کے اوقات کم ہوں گے،
سال 2024 کے ماہ مقدس کے پہلے روز مسلمان 13 گھنٹے 16 منٹ تک کھانے پینے سے پرہیز کریں گے۔ مہینے کے آخر تک، روزے کے اوقات تقریبا 14 گھنٹے تک پہنچ چکے ہوں گے جبکہ سال 2023 میں روزے کے اوقات 13 گھنٹے سے 33 منٹ اور 14 گھنٹے اور 16 منٹ کے درمیان تھے۔
رمضان اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے۔ ہجری کیلنڈر کے تمام مہینوں کی طرح ، اس کے آغاز کا تعین اس وقت ہوتا ہے جب ہلال چاند نظر آتا ہے۔
دبئی اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹیویٹیز ڈپارٹمنٹ (آئی اے سی اے ڈی) کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ہجری کیلنڈر کے مطابق رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ 2024 بروز منگل سے ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کے آس پاس درجہ حرارت ٹھنڈا ہوگا کیونکہ یہ متحدہ عرب امارات میں بہار کے موسم کا آغاز ہے۔ موسم بہار یا اختتامی تعطیلات کے لئے اسکول اس وقت کے آس پاس بند رہیں گے۔
آئی اے سی اے ڈی کیلنڈر کے مطابق سال 2024 کے مقدس مہینے میں 29 دن ہونے کی توقع ہے، جس کا آخری روزہ منگل، 9 اپریل ہے۔.




















