مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف چوتھی بار پھر عوام کے ووٹ سے وزیراعظم بنیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ الحمدللہ قائد محمد نواز شریف آج تمام مقدمات میں بری ہوگئے ہیں، جس نے اللہ تعالیٰ پر معاملہ چھوڑا تھا، اللہ تعالیٰ نے اسے آج سرخرو کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ آج عوام کے سامنے اِن جعلی جھوٹے مقدموں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے جس میں انصاف ملتے ملتے سات سال گزر گئے اور ملک کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوا۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ انشاءاللہ نواز شریف چوتھی بار پھر عوام کے ووٹ سے وزیراعظم بنیں گے اور ملک و قوم کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں رکا تھا۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نوجوان کا روزگار ،مہنگائی میں کمی،ترقی کی شرح 6.1 ،انشاءاللہ نواز شریف سب ٹھیک کرے گا، اللہ کے فضل و کرم سے اچھا وقت آئے گا، پاکستان کو مبارک ہو۔
