Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سفارتی سطح پر بھارت کو بڑی شرمندگی کا سامنا

بھارت کو سفارتی سطح پر بڑی شکست اور جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ایجنسیوں کی گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منصوبہ بندی ظاہر ہونے کے بعد امریکہ نے بھی بھارت سے منہ موڑ لیا۔

مودی نے امریکی صدر جو بائیڈن کو جنوری 2024 میں ہونے والے ریپبلک ڈے اور کواڈ سمٹ میں مدعو کیا تھا جو آسٹریلیا، بھارت، جاپان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے کا نیٹ ورک ہے۔

مودی سرکار نے امریکی صدر کی چاپلوسی کیلئے انہیں بطور ریپبلک ڈے پرمہمانِ خصوصی بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارت میں تعینات امریکی سفیر کے مطابق جو بائیڈن بھارت میں ہونے والی ریپبلک ڈے پریڈ میں شامل نہیں ہوں گے۔

جنوری 2024 کی تاریخ سے قبل رواں سال مئی میں کواڈ سمٹ منعقد کرنے کا اعلان زیر التواء ہو چکا ہے۔

امریکی صدر کی بھارت کے ریپبلک ڈے اور کواڈ سمٹ میں شریک نہ ہونے کی وجہ بھارت کا سکھ رہنماؤں کے قتل کی سازش میں ملوث ہونا ہے۔

بھارت سکھ رہنما کے قتل کی سازش کے بے نقاب ہونے کے بعد امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔

جی 20 سمٹ میں ناکامی کے بعد اب آئندہ ماہ ہونے والے کواڈ کے اجلاس کا نہ ہونا بھارت کے لیے ایک اور بہت بڑی ناکامی ہے۔

ان دوروں کا نہ ہونا مغربی ممالک میں بھارت کے پھیلتے ہوئے انٹیلیجنس نیٹ ورک اور قتل کی مختلف سازشوں کی وجہ سے بتایا جا رہا ہے۔

بھارت ایک طرف مغربی ممالک کا اتحادی ہونے کا دعویٰ کرتا ہے جبکہ انہی ممالک کی سرزمین پر قتل کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

بھارت کی ان حرکات کی وجہ سے اب وہ مغرب کا ایک قابل اعتبار اتحادی نہیں رہا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version