صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی ملک کے محفوظ اور شاندار مستقبل کو یقینی بنائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے سردار ذوالفقار علی خان کی آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی جس میں چکوال سے سابق ممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے سردار ذوالفقار علی خان کا آئی پی پی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہر محب وطن ملکی استحکام اور خوشحالی میں ہمارا بھرپور ساتھ دے رہا ہے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی ملک کے محفوظ اور شاندار مستقبل کو یقینی بنائے گی جبکہ ہمارا سفر امید سے یقین تک کا ہےاور انشاءاللہ ہم کامیاب ہوں گے۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ پنجاب کے علاوہ استحکام پاکستان پارٹی دیگر صوبوں میں بھی کامیابی حاصل کریگی جبکہ عام آدمی کا حکومت پر اعتماد بحال کریں گے اور تمام مسائل حل کریں گے۔
آئی پی پی کے سینئر رہنما غلام سرور خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
