Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی پی پی کا فلسفہ اور منشور خواتین کے ساتھ برابری کا سلوک ہے، بلاول بھٹو

چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی پی کا فلسفہ اور منشور خواتین کے ساتھ برابری کا سلوک ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی کی جدو جہد خواتین کے لیے ہمیشہ سے صفہ اول کا کردار ادا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شعبے میں خواتین کو دیکھنا چاہتے ہیں، میں پاکستان کی خواتین کا اس طرح خدمت کرنا چاہتا ہو جس طرح میری ماہ بے نظیر نے کیا تھا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کرینگے اور مزید مواقع پیدا کرنے کی کوشش کرینگے۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ پی پی پی کا فلسفہ اور منشور خواتین کے ساتھ برابری کا سلوک ہے، پاکستان کی معیشت کھڑی نہیں ہوسکتی جب تک خواتین کو یکساں کاروباری مواقع فراہم نہیں کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاسود قرضہ دینے کا منصوبہ سندھ کے دیہاتی علاقوں میں شروع کیا ہے، خواہش ہے پورے ملک میں شروع کروں ، خواتین کے لیے الگ بینک کھولے گے

بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ لوگ خواتین کو تعلیم سے دور رکھنا چاہتے ہے لیکن میرے ہوتے ہوئے کوئی اس مشن میں کامیاب نہیں ہوگا۔

چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی بڑی بڑی جامعات سے بات کرونگا کہ خیبرپختونخوا اور افغانستان کی خواتین کے لئے کورس شروع کریں اور میں افغانستان کے حکومت سے بھی خواتین کے تعلیم سے متعلق بات کرنے کو تیار ہوں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version