Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات ہوئی ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر کے مطابق امریکا میں موجود پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں حکام نے علاقائی سلامتی سے متعلق تازہ پیشرفت پر گفتگو کی اور دو طرفہ دفاعی تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا روانہ

اس موقع پر آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کیلئے تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

یاد رہے 10 دسمبر کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر امریکا کے سرکاری دورے پر روانہ ہوئے تھے، تاہم بطور آرمی چیف یہ ان کا پہلا دورہ امریکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version