جمادی الثانی 1445ھ کا چاند نظر آ گیا، کل بروز جمعہ یکم جمادی الثانی ہو گی۔
وزارت مذہبی امور نے چاند نظر آنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ اسلام آباد، پشاور، ملتان، اور دیگر علاقوں میں جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا ہے، یکم جمادی الثانی 1445 ہجری کل 15 دسمبر بروز جمعہ کو ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی وزارت مذہبی امور سید مشاہد حسین خالد، محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
