Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیف الیکشن کمشنر کی چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی سے ملاقات

چیف الیکشن کمشنرنے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسی سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجاز الاحسن اوراٹارنی جنرل بھی شریک تھے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجا نے ججز کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناع سے آگاہ کیا، چیف الیکشن کمشنر کو چیف جسٹس کی جانب سے طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع سپریم کورٹ نے بتایا کہ چیف جسٹس پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناع پر پہلے سینئرججزسے مشاورت کی، سینئر ججزسے مشاورت کے بعد اٹارنی جنرل اورچیف الیکشن کمشنر کو طلب کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر چیف جسٹس کی دعوت پر سپریم کورٹ آئے، ملاقات لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر سے پیدا صورتحال پر ہو رہی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجا اورسپریم کورٹ ججز کے درمیان جاری ملاقات ختم ہوگئی۔

اٹارنی جنرل حکومت سے ہدایات لیکر واپس سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ہائی کورٹس کے فیصلے چیلنج کرنے کا امکان ہے، الیکشن کمیشن لاہورہائی کورٹ اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے چیلنج کرے گا۔

ذرائع سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اپیل آنے پر ہی بنچ تشکیل دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version