Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران، پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد کی فائرنگ، 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک پولیس اسٹیشن پر رات کے وقت ہونے والے حملے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق صوبہ سیستان کے ڈپٹی گورنر علی رضا مرہمتی نے کہا کہ تہران سے تقریبا 1400 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع رسک قصبے میں رات 2 بجے ہونے والے حملے میں سینئر پولیس افسران اور فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں متعدد حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ڈپٹی گورنر علی رضا مرہمتی نے کہا کہ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں متعدد حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

حالیہ مہینوں میں سنی اکثریتی علاقے میں عسکریت پسندوں اور چھوٹے گروہوں نے حکومت کے خلاف نچلی سطح کی بغاوت کے حصے کے طور پر پولیس اسٹیشنوں پر حملے کیے ہیں۔

صوبہ سیستان و بلوچستان ایران کے سب سے کم ترقی یافتہ علاقوں میں سے ایک ہے۔

صوبہ سیستان وہ مقام تھا جہاں تہران میں 22 سالہ خاتون ماہا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کے بعد ریلیوں پر شدید کریک ڈاؤن کیا گیا تھا، جسے مبینہ طور پر غیر مناسب طور پر اسلامی نقاب پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں