Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلح افواج کا لانس نائیک محمد محفوظ شہید کو خراج عقیدت

مسلح افواج اور سروسز چیفس نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کے 52ویں یوم شہادت پر مسلح افواج اور سروسز چیفس نے انہں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بھارت جنگ 1971کے دوران واہگہ بارڈر پردشمن کی توپوں کو خاموش کرایا ، لانس نائیک محفوظ شہید نے بھارتی مشین گنرکا گلا دبوچ کر اُسے موت کے گھاٹ اُتارا۔

   آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لانس نائیک محفوظ شہید کی جرات مندی تمام محافظوں کے لیےمثال ہے، یومِ شہادت مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے۔

     آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ جان نچھاور کرنے والے یہ درخشندہ ستارے عزت و تکریم کے مستحق ہیں، پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version