Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پہنچ کر بہت اچھا لگا پیپلزپارٹی کی بنیاد لاہور میں رکھی گئی، لاہور شہر میں پیپلزپارٹی کو دوبارہ عروج دینے کے لئے محنت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی، غربت اور بے روزگاری نے عوام کو مشکل میں ڈال رکھا ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت جب بھی آئی ہم نے بے روزگاری اور مہنگائی کا مقابلہ کیا۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں، ماضی میں ہم نے انقلابی منصوبہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت میں نوجوانوں اور مزدوروں کو ریلیف دینے کے لئے پروگرام شروع کئے جائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں نفرت اور تفریق کی سیاست ہو رہی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی سیاسی جماعت ہے، سیاسی جماعتوں کے دروازے بات چیت کے لئے ہمیشہ سب کے لئے کھلے رہتے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن بہت بہادر ہیں، آئندہ انتخابات میں اکثریت حاصل ہوئی تو سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version