Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کورونا کا خوف، بھارتی ریاست کرناٹکا میں بزرگوں کے لیے ماسک لازمی قرار

بھارتی ریاست کرناٹکا میں کورونا کے کیس کی تصدیق کے بعد بزرگوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک حکومت نے پڑوسی ریاست کیرالہ میں کووڈ 19 کی ذیلی قسم جے این 1 کے ایک کیس کی نشاندہی کے پیش نظر آج 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں سے کہا کہ وہ چہرے پر ماسک پہننا لازمی طور پر پہنیں۔

وزیر صحت دنیش گنڈو راؤ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس طرح کی علامات اور مشتبہ معاملات والے لوگوں میں جانچ میں اضافہ اور سرحدی اضلاع میں نگرانی میں اضافہ ان اقدامات میں شامل ہے جن پر عہدیداروں کو عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Masks Mandatory For Seniors In Karnataka As Covid Cases Rise In Kerala

دنیش گنڈو راؤ نے کہا کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے اور فی الحال لوگوں کی نقل و حرکت اور اجتماع پر کسی پابندی کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیر صحت کے مطابق ڈاکٹر کے روی کی سربراہی میں ہماری ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کی کل میٹنگ ہوئی تھی اور ہمارے عہدیداروں اور ماہرین کے درمیان اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Karnataka health min advises senior citizens to wear masks, amid Covid  surge | Bengaluru - Hindustan Times

ریاستی محکمہ صحت نے 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور دل، گردے اور دیگر امراض میں مبتلا افراد اور کھانسی، بلغم اور بخار میں مبتلا افراد کو لازمی طور پر ماسک پہننے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کے اسپتالوں اور صحت کے مراکز کو بھی تیار رہنے کو کہا ہے اور کوڈاگو، دکشن کنڑا، چامراج نگر جیسے سرحدی اضلاع میں زیادہ نگرانی کی ہدایات جاری کیں ہیں۔

دنیش گنڈو راؤ نے کہا کہ حکومت صورتحال کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی کہ مزید کیا اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ سرحد پر نگرانی بڑھانے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹنگ بڑھانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور علامات اور مشکوک کیسز والے افراد کو لازمی طور پر ٹیسٹ کروانے کے لئے کہا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں