Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مصر، صدر السیسی صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب

مصر میں ہونے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر السیسی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق مصر کے موجودہ صدر الفتاح السیسی نے ملک کے صدارتی انتخابات میں 89.6 فی صد ووٹ لے کر تیسری مدت کے لیے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

اتھارٹی کے سربراہ حازم بداوی نے کہا کہ ملک کے 67 ملین رائے دہندگان میں سے 66.8 فیصد رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے۔

مصر کی الیکشن اتھارٹی نے آج اعلان کیا ہے کہ موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی نے 89.6 فیصد ووٹ لے کر چھ سال کی نئی مدت کے لیے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

اتھارٹی کے سربراہ حازم بداوی نے کہا کہ مصر کے 67 ملین رائے دہندگان میں سے 66.8 فیصد رائے دہندگان نے صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالے۔

مصر پر ایک دہائی سے حکمرانی کرنے والے سابق آرمی چیف سیسی کے حق میں تین کروڑ 90 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ صدر الفتاح السیسی کی کامیابی کوئی تعجب کی بات نہیں ہے اور آئین کے مطابق ان کی تیسری اور آئین کے مطابق آخری مدت صدارت کو یقینی بناتی ہے۔

متعلقہ خبریں